Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان کو بطور وزیراعظم نصف آبادی کو مجرم نہیں ٹھہرانا چاہیے تھا، ماریہ واسطی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ واسطی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم محض ایک جملے میں ملک کی نصف آبادی کو قصور وار نہیں ٹھہرانا چاہیے تھا۔

ماریہ واسطی نے وزیر اعظم عمران خان کے حال ہی میں امریکی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے معاملے پر بھی بات کی۔

ماریہ واسطی سے پوچھا گیا کہ وہ وزیر اعظم کے اس بیان کو کیسے دیکھتے ہیں، جس میں انہوں نے خواتین کے لباس کو ’ریپ‘ سے جوڑا ہے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے اگر کوئی غلط بات پہلی مرتبہ کی جا رہی ہے تو سمجھا جاتا ہے کہ اس نے غلطی سے کہی ہے لیکن اگر دوسری مرتبہ بھی وہ شخص وہی غلطی دہرائے تو پھر یہ سمجھا جائے گا کہ مذکورہ بات اس کی پالیسی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.