Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی و بیرونی ملکی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اس موقع پر ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں آئندہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.