Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا: وفاقی وزیر خزانہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں نقصان ہوگا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا۔

دنیا نیوز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب روپے کی بجائے 264 ارب روپے کے اقدامات ہو سکتے ہیں، سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ذریعے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی مشاورت میں سینیٹ کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا، ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین سے بات کرنے کے بعد پالیسی انفورسمنٹ اقدامات ہوں گے، ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کرلیتے تھے، اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں نقصان ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کسی کو ٹیکس گزار ہراساں نہیں کرسکے گا، نئے بجٹ میں ٹیکس چور کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.