Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں شدید گرمی کے دوران پانی کی قلت سے شہری سراپا احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(سٹی رپورٹر) صوبائی دار الحکو مت کوئٹہ میں شدید گرمی کے دوران پانی کی قلت سے شہری سراپا احتجاج ہے۔ کینٹ کے علاقے سے ایوب اسٹیڈیم آنے والا واسا کا پانی گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ واسا اور کینٹ کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ایوب اسٹیڈیم کو پانی کی بحالی ممکن بنائی جائے تاکہ لوگوں کو ان علاقوں سے پانی کی فراہمی ہوسکے۔ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری پرائیویٹ ٹینکر مافیا سے 2500 سے 3000 روپے میں مہنگے داموں پانی کا ٹینکر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت محکمہ واسا اور ارباب اختیار پرائیویٹ ٹینکر مافیا کے لئے پانی کی ٹینکی کی قیمت مقرر کریں۔ نہ کہ ضرورت کے موقع پر ٹینکر مافیا شہریوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں بلیک میل کرکے پانی کی ٹینکی من مانے داموں پر فراہم کریں ۔ شہریوں سے ہزاروں روپے پانی اور ٹینکر کی مد میں لینے کے باوجود کئی کئی روز تک شہریوں اور علاقہ مکینوں کو پرائیویٹ ٹینکر مافیا پانی کی فراہمی ممکن نہیں بنارہا جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کوئٹہ کینٹ اور مری آباد کے علاقے سے محکمہ واسا کے ایوب اسٹیڈیم میں مذکورہ ٹینک اور سسٹم میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے جیل روڈ ہدہ، کلی کبیر، فقیر آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہری مشکلات سے دو چار ہے۔ علاقہ مکینوں نے محکمہ واسا کے ارباب اختیار اور کوئٹہ کینٹ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ایوب اسٹیڈیم کو کوئٹہ کینٹ اور مری آباد سے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ لوگوں کو شدید گرمی میں پانی کے حصول میں دشوار سے نجات مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.