Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات ناکام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات ناکام ،اپوزیشن کا دوسرے روز بھی بجلی روڈ تھانے میں دھرنا جاری رہااس موقع پرمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں نے تھانے میں ارکان اسمبلی سے اظہار یکجہتی کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ہنگائی آرائی کامعاملہ ،حکومت کی جانب سے ایف آئی آر درج تاہم اپوزیشن ارکان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن ارکان سے تھانے میں مذاکرات کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ ،اخترحسین لانگو،ملک نصیرشاہوانی ،ثناءبلوچ ودیگرنے کہاکہ اگر ہم مجرم ہے تو ہمیں گرفتار کیا جائے10گھنٹوں سے ہم بیٹھے ہے دو مطالبات رکھے ہیں قصوروار ہیں تو ہمیں گرفتار کرے ورنہ حکومت آیف آئی آر ڈرا کرے وزیراعلیٰ پر کسی کا پریشر نہیں کیا آیف آئی آر کاٹیں ارکان اسمبلی کے خلاف آیف آئی آر کے لئے اسپیکر کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں حکومت کی مدد نہیں چاھئے۔آپریشن کے لئے ایسے لوگوں کو اسمبلی بھیجا گیا جنہوں نے خواتین پر بکتر بند گاڑی چڑھا دی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر وصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ کوشش ہے آیف آئی آر کوڈرا کیا جائے، اسمبلی کا احترام کرنا سب کا فرض ہے۔ پولیس نے آیف آئی آر اپنی مرضی سے کیمروں کی مدد سے لوگوں کاتعین کرکے ایف آئی آر درج کی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا موقف وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیںگے دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے بجلی روڈ تھانہ میں جاری دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہااور احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی سے تھانے میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.