Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلدیاتی انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پربی اے پی کو کامیاب کرینگے : نور محمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں عوام کارکردگی بنیاد پر بی اے پی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرینگے بی اے پی کارکن عہدیداران اور سپوٹرز بلدیاتی انتخاب کا بھرپور مہم چلائے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت سے بی اے پی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت کامیابی حاصل کرکے بلدیاتی انتخاب میں کلین سویپ کرے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی زیارت یونین کونسل کواس شرقی اور یونین کونسل کواس غربی کابینہ کے عہدیداروں اور سینئر کارکنان نے سید محمد نعیم آغا،رازق خان دوتانی،علی آغا،نصیب اللہ دوتانی،بشیر ترین،اسلم رئیسانی،نور محمد کاکڑ،آدم خان دوتانی،محمد غوث آغا،عمران دوتانی،نجیب اللہ،محمد قاسم آغا،سلیم آغا،وکیل احمد،غفاز بابڑ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاملاقات میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور اسکے متعلق دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کارکنان نے علاقے کے مسائل سے سینئرصوبائی وزیر کو آگاہ کیا سینئرصوبائی وزیر نے کارکنان کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی جیت یقینی ہے کیونکہ عوام کا پارٹی پر بھرپور اعتماد ہے اور ہم اپنے ساڑے تین سالہ دور حکومت میں حلقے کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کارکن اور عہدیدار بلدیات انتخاب کا انتخابی مہم بھر پور حصہ لے اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اور عوام سے جو وعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنایا اپنے عوام سے کبھی بلند و بانگ وعدے نہیں کئے ہے جو بھی وعدہ کیا ہے انہیں عملی جامعہ پہنایا ہے سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ کارکن اور عہدیدار اپنے تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابی مہم پر مرکوز کرے اور بھرپور انداز میں بلدیاتی انتخابی مہم میں حصہ لے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.