Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر کا گلوسسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن :  فاسٹ بالر محمد عامر 2019کے بعد اب پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے ، ان کا تین میچز کے لیے کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے ۔

کاؤنٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے ۔محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔
بتایا گیا کہ تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی محمد عامر اپریل اور مئی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے تین میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.