اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں پشتو بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔
بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔
واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘ میں کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کے سیٹ سے اکثر احسن خان شوٹنگ کے دوران کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔