کراچی( بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا، 100انڈیکس 337پوائنٹس کی کمی سے 45890 پر بند ہوا، 55 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان ہوا تاہم کاروباری حجم 3.92 فیصد زائد رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباؤبڑھنے سے مندی چھاگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 171پوائنٹس کی کمی سے 19059پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 203پوائنٹس کی کمی سے 31647 پوائنٹس کی سطح پرآگیا،مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 230میں کمی اور 22میں استحکام رہا۔ سرمایہ 82کھرب62ارب رہ گیا ۔
مشرق مزید