نئی دہلی : بھارتی کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا۔مودی سرکار کے ظالمانہ زرعی قوانین کیخلاف بھارت بھر کے کسان گزشتہ تین ماہ سے دلی کے باہر تین مقامات پر احتجاجی دھرنادیئے ہوئے ہیں، ہریانہ میں کسانوں نے احتجاجاً تیار فصلوں کو تباہ کر دیا۔ادھر کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا اس موقع پر دیگر کانگریسی رہنما بھی ان کے ٹریکٹر پر موجود تھے ۔ دوسری جانب ضلع مظفر نگر میں کسانوں اور بی جے پی کے کارکنوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق تصادم حکومت کے خلاف کسانوں کی نعرے بازی کے باعث ہوا۔ دلی پولیس نے یوم جمہوریہ پر احتجاج کے دوران لال قلعہ پر چڑھ کر تلوار لہرانے والے نوجوان جسپریت سنگھ کو گرفتار کرلیا۔
مشرق مزید