لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) گانے کے ڈائریکٹر سید علی بخاری جبکہ گانے کی شاعری خود عارف لوہار نے لکھی جبکہ گانے کی موسقی کو ترتیب ایس ایم صادق نے کیا،جبکہ میوزک کمپوزیشن سونو علی نے کی ، گانے کے بول ہیں تیرے عشق نے آگ لگائی ہے یادیں ہیں اور تنہائی ہے ۔گانے میں دکھایا گیا کہ کسی کے پیارے کرونا کی وجہ سے پہنچ نہیں پاتے اور وہ تنہائی کا شکار ہوکر زندگی کے آخری لمحوں تک جا پہنچتے ہیں ۔روزنامہ دنیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ کرونا کی صورتحال میں بہت سے لوگ دوسرے ملکوں میں پھنس کر رہ گئے ،سفری پابندیاں سمیت اپنوں کی جدائی برداشت کرنا پڑی ،اس وقت یہ گانے کی شاعری سوچی اور آواز میں پرو کر لوگوں تک پہنچا دیا ۔
مشرق مزید