Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹرمپ کا مبینہ ٹیکس فراڈ، امریکی سپریم کورٹ نے گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  : ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی سپریم کورٹ میں دی گئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی، فیصلے کے بعد مین ہٹن کے پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات دستیاب ہو جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے چند روز میں یہ معلومات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی اور ان کی ٹیم کو مل جائیں گی۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ عدالتی فیصلے سے قبل ٹیکس تحقیقات کو اپنے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات ملنے کے بعد مبینہ فراڈ سے متعلق حقائق کھل کر سامنے آ جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.