Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئی ٹی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوش آئند ، مشیرتجارت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،ایک سال کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)برآمدات میں نمایاں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں ۔ 2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2020 میں ان برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ آئی ٹی برآمدات اب ہماری کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں ۔ امید کرتا ہوں اس سال آئی سی ٹی کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.