Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ایک اور وعدے کی تکمیل : وزیر صنعت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کرنے سے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام لاڑکانہ کے عوام کیلئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے ، یہ منصوبہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔گزشتہ روز لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا،لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ 194 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس منصوبے پر 1366.420 ملین روپے کی لاگت آئی ہے ، جام اکرام اللہ دھاریجو نے بتایا کہ اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں 94 انڈسٹریل اور 20 کمرشل یونٹس ہوں گے ۔ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں زراعت سے منسلک انڈسٹریز لگائی جائیں گی،جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی،یہاں بہترین انفرااسٹرکچر موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ روزگار دیتی ہے ، صوبے میں مزید انڈسٹریل زون بنائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.