Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 1.7 ارب 10دن میں اداکردینگے ،وزیر خزانہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ لیدر سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں کے ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 1.7 ارب روپے 10 دن میں ادا کردیے جائیں گے جبکہ ڈیوٹی ڈرا بیک میں 2.5 ارب روپے تین مراحل میں ادا کیے جائیں گے ،یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان لید رگارمنٹس مینوفیکچرراینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن(پلگمیا)کے چیئرمین دانش خان کی سربراہی میں لیدر انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں پر مشتمل وفدسے ملاقات کے موقع پر کہی۔وفد میں سرپرست اعلیٰ پلگمیا فواد اعجاز خان، عرفان اقبال جبکہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات وقار مسعود، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اور سیکریٹری تجارت صالح فاروقی بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چمڑے کی صنعت سے وابستہ ایکسپورٹر ز کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ صنعتکار برآمدات کو بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے حکومت صنعتی سرگرمیوں کو زیادہ فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.