Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملائیشیا میں سال کے بدترین سیلاب میں 27 افراد ہلاک، 70 ہزار بے گھر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

Mallaysia flood 3

ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

Mallaysia flood 1

امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔  ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Mallaysia flood 2

محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو ساحلی علاقوں میں جانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.