Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آج تیسری پوزیشن کیلئے آمنا سامنا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکا : جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان اور بھارت آج ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا ہے، گذشتہ روز سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا نے قومی ہاکی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی، کورین کھلاڑی ہینگ 4 گول سکور کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تیسری پوزیشن کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.