Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عابد علی کی حالت خطرے سے باہر، عوام سے دعاوں کی اپیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، انہوں نے عوام سے دعاوں کی اپیل کر دی۔

عابد علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ایک اورپروسیجر ہونا باقی ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اب میری حالت خطرے سے باہر ہے، تمام لوگوں سےدعاؤں کی درخواست ہے، انہوں نے طبیعت ناسازی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر دل کا عارضہ لاحق ہوا ہے جسے ڈاکٹرز نے ایکیوٹ کرونری سینڈروم تشخیص کیا، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے یو بی ایل گراؤنڈ پر سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو دوران میچ سینے اور بائیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.