Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیالکوٹ واقعہ انتہائی تکلیف دہ ، سری لنکن عوام سے معذرت خواہ ہیں : مولانا طارق جمیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی تکلیف دہ، ہر پاکستانی افسردہ ہے، سری لنکن عوام سے معذرت خواہ ہیں، اسلام ظلم و جبر کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔

مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر ہم معذرت کرتے ہیں، اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، اسلام محبت کا درس دیتا ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں، سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں، ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.