Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاریخی فتح پر سعودی عرب میں جشن، عام تعطیل کا اعلان

0

سعودی عرب میں بڑی کامیابی کا بڑا جشن، دارالحکومت ریاض عوام ايسا جشن منا رہے ہيں گويا ورلڈ کپ جيت ليا ہو۔

شہزاد محمد بن سلمان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، میچ جیتنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا، فٹبال ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی، میچ کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی سعودی پرچم ہاتھ میں تھام لیا۔

ارجنٹائن کے حامی میچ سے پہلے خوش تھے مگر سعودی عرب سے شکست کے بعد افسردہ دکھائی دیئے، قطر میں اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ارجنٹائن کے فینز کے چہروں پر مایوسی عیاں تھی۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیم کی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سعودی فٹ بال ٹیم کی جیت کاجشن منانے کی تعطیل کا اطلاق سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین پرہوگا۔نیز تمام تعلیمی مدارج اور سطحوں میں زیرتعلیم طلبہ کوچھٹی ہوگی اور ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تاریخی کامیابی پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب نے آج تاریخ رقم کی ہے، ہم اس کامیابی پر سعودی بہن بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.