Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ بائٹس اور رونا گرام اب باقاعدہ پیمائشی اعداد میں شامل

0

کوئٹہ، رونا ، رونٹو اور کویکٹو، یہ وہ سابقے (پریفکس) ہیں جو اب نہ صرف بین الاقوامی طور پر استعمال کے لیے منظور کرلیے گئے ہیں بلکہ وہ بہت بڑی اور بہت ہی چھوٹی مقدار کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔

لگ بھگ 30 برس بعد انٹرنیشنل سسٹم آف یونٹس (ایس آئی) نے ان ناموں کو منظور کیا ہے جو اگرچہ روزمرہ اشیا کے لیے تو نہیں لیکن علمی اور سائنسی پیمائش اور زبان میں ضرور استعمال ہوں گے۔ اس سے قبل ہم کلو، سے واقف ہیں۔ لیکن جب 649,000,000 بائٹس کا ذکر آیا تو اسے 649 گیگا بائٹس کا نام دیا گیا، پھر اگر 0.001 میٹر جیسی چھوٹی پیمائش کا ذکرسامنے آیا تو ہم نے اس میں ملی میٹر کا سابقہ لگایا یعنی یہ پیمائش ایک ملی میٹر ٹھہری۔

لیکن انتہائی چھوٹے اور انتہائی بڑے نمبر ہم عام زندگی میں استعمال نہیں کرتے اور انہیں بیان کرنے کے لیے ہم صفر استعمال کرکے ان کے اوپر چھوٹا ایک عدد لکھدیتے ہیں جو ان میں آنے والے صفروں کی تعداد بتاتا ہے۔ مثلاً 1,000,000,000 کو اس طرح بھی لکھا جاسکتا ہے کہ 10 کے اوپر چھوٹا سا 9 لکھا جائے جو اس میں موجود صفروں کی تعداد ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح 0.000001   ایک بہت چھوٹا عدد ہے جسے 10 کے اوپر منفی 6 لکھ کر بیان کیا جاتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.