Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن این آر او کے حصول کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے: وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، این آر او کے حصول کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے، واضح کردوںیہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں اپوزینل اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزینن این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر سے صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے۔ پشاورمیں وینٹی لیٹرپرجانیوالےکورونامریضوں کی شرح 200فیصد رہی، 15 روزکےدوران کورونا مریضوں کی وینٹی لیٹرپرمنتقلی بڑھی ہے۔ نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں بھی وینٹی لیٹر پر جانیوالےمریضوں کی شرح 200فیصد رہی، کراچی 148، لاہور 114، اسلام آبادمیں65فیصدمریض وینٹی لیٹرپرگئے،اسلام آباد اورملتان میں وینٹی لیٹر کااستعمال 70فیصد ہے،کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.