Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاق صوبے پر حملہ آور، معاملہ سنگین، آئین توڑا گیا: شاہد خاقان عباسی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شاہد خاقان عباسی وفاق صوبے پر حملہ آور، معاملہ سنگین، آئین توڑا گیا، آئی جی سندھ کو اغوا کر کے مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف اپنے افسران کی تفتیش کر سکتے ہیں، تمام تر معاملے کی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے، گورنر سندھ کی قربانی سے کام نہیں چلے گا۔

سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا، آئی جی تمام واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے سے قاصر ہیں، آئی جی کے گھر کا محاصرہ کرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں، ان دونوں اداروں کو وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں، وفاقی اداروں کو کسی نے ہدایات دی ہیں، وفاقی ادارے وزیراعظم کے تابع ہیں، وزیراعظم کے علاوہ وفاقی اداروں کو کوئی ہدایات نہیں دے سکتا، وزیراعظم کو جواب دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.