Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں حکم جاری کیا۔ عدالت نے احتساب عدالتوں کو جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.