Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سوات میں خطرناک ٹریک پر پہلی بار سائیکل ریلی کا انعقاد، بچوں اور خواتین کی بھی شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مالم جبہ:  سوات کے پُرفضا مقام مالم جبہ میں خطرناک ٹریک پر پہلی بار سائیکل ریلی کا انعقاد ہوا جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

دشوار گزار راستے، مشکل ترین ٹریک، پہاڑوں میں گھری وادی میں سائیکلسٹ کا امتحان ہوا، سوات کی حسین وادی مالم جبہ کے میجک ماونٹین پارک میں پہلی بار سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت 20 سائیکلسٹ شریک ہوئے۔

سائیکل ریلی کیلئے پہاڑوں کے بیچوں بیچ تین کلو میٹر کا مشکل ٹریک بنایا گیا جس میں شریک کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے۔ وادی میں سیر کیلئے آئے ہوئے سیاح بھی پر خطر کھیل سے لطف اندوز ہوئے، مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.