Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فینسی مرغیاں پالنے کا رجحان، شہری لاکھوں کمانے لگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں کورونا وبا سے ایک طرف کئی کاروبار متاثرہوئے ہیں، وہیں فینسی مرغیوں کی فارمنگ کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔

شہری رنگ برنگی اور خوبصورت مرغیوں سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ان میں پہلوان قسم کے مرغ بھی شامل ہیں جنہیں شامو کہا جاتا ہے۔ اس ایک پرندے کی قیمت 70 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہے، ان مرغیوں کا چوزہ 20 ہزار روپے جبکہ انڈا 10 ہزار روپے تک میں ملتا ہے۔

مناواں کے رہائشی 23 سالہ نوجوان دانش نے چندماہ پہلے شوقیہ طور پر چند ہزار روپے میں فینسی مرغیاں خریدیں اب ا ن کے پاس چھوٹے سے برڈفارم میں لاکھوں روپے کے شامونسل کے مرغے، مرغیاں ہیں۔

دانش کاکہنا ہے غیرملکی  مرغیوں کی 85 اقسام ملک میں مقبول ہو رہی ہیں۔ فریال اعظم نے بتایا ان کے پاس دیسی مرغ اورمرغیاں  اور فینسی پرندے ہیں۔ اب یہ فینسی مرغے، مرغیاں لیں گے۔ جاسم ظفر کاکہنا ہے کہ  وہ مزید فینسی مرغ، مرغیاں خریدیں گے۔ یہ بہت منافع بخش فارمنگ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.