Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپنے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کسی کو سیاسی دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دینگے ، نورمحمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  بی اے پی صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنانے تک چھین سے نہیں بیٹھونگا ہمارے اولین ترجیحی حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل کا حل اور حلقہ انتخاب کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے جس کیلئے میں ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کررہا ہوں ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی روڈ جوکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرنگرانی تعمیرہوگا گزشتہ دنوں اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کرکے ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی روڈ جس کاافتتاح وزیراعظم عمران خان خود کرچکے ہے روڈ کی تعمیراتی کام جلد ازجلد شروع کرنے پر زوردیا چیئرمین این ایچ اے نے ایک ہفتے کے اندر سائیڈ پر مشنری شفٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور کل بروز جمعہ کو کنسٹریکشن کمیشن کمپنی کا عملہ نے بقاعدہ سائیڈ کا جائز لینے کیلئے ہرنائی پہنچ گئے ہے امیدہے کہ جلدازجلد تعمیراتی مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی مشنری، لیبر اور دیگر ضروری آلات کو سائیڈپر شفٹ کرکے کام شروع کرینگے ہم نہ تو کسی کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ لینے کا خواہش مند ہوں نہ ہی اپنے منظور کردہ ترقیاتی منصوبے کا کریڈ ٹ لینے کی اجازت دینگے ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی، خانی کراس تا زیارت، سنجاوی تا زیارت، سنجاوی لورالائی روڈ سنجاوی کے انتظامی حدود تک میں جدوجہد کرکے منظورکرایا ہے جوکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کے درینہ اور اجتماعی مطالبہ تھا جس سے ح کردیا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کے صرف سڑکوں کی تعمیرکیلئے وفاق سے بیس ارب روپوں سے زائد فنڈز منظور کرایا ہے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ، زیارت کوئٹہ شاہراہ، ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ، ہرنائی سنجاوی کے درمیان شاہراہ کی تعمیر اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے سے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے اور قومی شاہراہوں کی تعمیر سے حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میں زرعی و معاشی انقلاب پربا ہوگا اور کاروبارمیں اضافہ ہوگا عوام پر روزگار کے دروازے کھلے گے اور حلقے کے دونوں اضلاع کا شمار ملک کے ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم جھوٹے اعلانات، بلند وبانگ دعوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی کام میرااولین ترجیحی ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت زراعت اور معدنیات کے حوالے سے پورے ملک میں مشہور ہے لیکن ماضی کے نام نہاد قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں نے اپنے دورحکومتوں میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو مکمل طورپر نظرانداز کیاگیا تھا یہی وجہ ہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کا شمار صوبے کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے لیکن جب سے موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے تو صوبائی حکومت کی تمام توجہ صوبے کی پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی پرمرکوز ہے اسطرح وفاقی حکومت خصوصاََ وزیراعظم عمران خان بھی بلوچستان کی پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی دلانے میں بھرپور دلچسپی اور توجہ دے رہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب زیارت کم ہرنائی اور صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار ماضی کے حکمران نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خاندمڑ نے کہاکہ نام نہاد پشتون قوم پرست 5 سال اقتدار میں رہا لیکن اس وقت تو ضلع ہرنائی کی ترقی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا اب جبکہ ہم نے ہرنائی و زیارت کے سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے منظور کرائے ہے تو یہ سیاسی یتم ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ لینے اور سیاسی دکانداری چمکانے کے ناکام کوشش کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب خود کش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرداپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی گوادر سمیت بلوچستان میں جاری ترقی کو روکا جاسکتا ہے گوادر خود کش حملے میں دو معصوم بچوں کی شہادت پر انتہائی اور افسوس ہوا غمزادہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہوں صوبائی وزیر نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے غمزادہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ غمزادہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.