Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیڈریشن کے ریسرچ سینٹر نے کام شروع کر دیا ، ناصرحیات مگوں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت کے صدر ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے ریسرچ سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے ، اب حکومت کے ساتھ مکمل اعدادوشمار کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے صدر راجہ کامران، سیکریٹری کاشف منیر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ ناصر مگوں کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نومبر میں اپنی بجٹ تجاویز حکومت کو ارسال کر ے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے گروپ نے فیڈریشن کو مالی طور پر مستحکم کیا ہے ، تمام عہدیداران اپنے خرچے پر سفر کرتے ہیں اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں۔ ناصر حیات مگوں نے کہا کہ وہ کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.