Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

این سی او سی : بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور کے دورے کی اجازت مل گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :   بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو کورونا کے ضوابط کے تحت گوردوارہ کرتارپور کے دورے کی اجازت دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی او سی کی طرف سے بتایا گیا کہ وبا کے پھیلاؤ کے دوران بھارت 22 مئی سے 12 اگست تک سی کیٹگری ممالک کی فہرست میں شامل رہا ہے اور سکھ یاتریوں سمیت خصوصی اجازت کے ذریعے زائرین کو ضروری نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ یقینی بنائیں گے مکمل ویکسین شدہ افراد کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

بیان کے مطابق زائرین کے پاس ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ کی 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی رپورٹ نہیں ہونی چاہیے۔ کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ آنے کی صورت میں کسی شخص کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے کے لیے فی الحال نافذ کردہ ایس او پیز کے تحت زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.