Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سائٹ کی صنعتوں کی گیس دودن بعد بھی بحال نہ ہوسکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے دو دن کی بندش کے بعد وعدے کے مطابق سائٹ ایریا کراچی کی صنعتوں کی گیس بحال نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وہ ایس ایس جی سی کو صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ فوری گیس بحال کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کریں ،بصورت دیگر صنعتکار اپنی فیکٹریاں شفٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل میں مزید کہاکہ ایس ایس جی سی نے دو دن گیس بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا مگر وعدے کے مطابق دو دن بعد بھی صنعتوں کی گیس بحال نہیں کی بلکہ سوئی سدرن گیس کمپنی صنعتکاروں کو کوئی بھی مثبت جواب دینے سے گریزاں ہے ،صنعتوں کی گیس بحال نہ ہونے کے باعث پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.