Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خصوصی شہریوں کیلئے اسٹیٹ بینک اقدامات قابل تعریف ، صدر علوی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کی مالی شمولیت بڑھانے کیلئے جامع پالیسی کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے ۔صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کو سراہا جو وہ خصوصی افراد کو سہولت دینے کی غرض سے ایک جامع پالیسی کی تشکیل کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کے اشتراک سے کر رہا ہے ،صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد میں مزید کمزور طبقے یعنی خصوصی خواتین کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں اس سلسلے میں دہرے امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان ظاہر کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی پالیسی کے آغاز سے خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔صدر نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریق باقاعدگی کے ساتھ اشتراک جاری رکھیں گے تاکہ خصوصی افراد کو بہتر انفرااسٹرکچر، خدمات کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کم لاگت پر قرضوں کی دستیابی جیسی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھا جا سکے ۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے صدر کو خصوصی افراد کیلئے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ،بینکوں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کے لیے کام کرے گا کہ خصوصی افراد کو معاشی سرگرمیوں میں شرکت تک مساوی رسائی اور مواقع فراہم ہوں ۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 30 ستمبر 2021 تک خصوصی افراد کیلئے پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کا پابند کردیا ہے ۔ 31 مارچ 2022 تک بینکوں کو تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجوزہ معیار کے مطابق کم ازکم تعداد میں ماڈل برانچیں بھی کھولنا ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.