Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپرلیگ کوالیفائر : یونائیٹڈ کی بیٹنگ ناکام ,سلطانوں کی فائنل میں‌انٹری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابوظہبی( سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔عثمان خواجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی وہ 40 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ آصف علی عمران طاہر کو بڑی ہٹ لگانے کے چکر میں ایک رن پر سٹمپ ہوگئے ۔ حسن علی 10 اور محمد وسیم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور بلیسنگ موزارابانی نے 3،3، عمران طاہر نے 2 جب کہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کردیا۔جانسن چارلس اور صہیب مقصود نے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی، چارلس 21 گیندوں پر 41 اور مقصود 41 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد کی۔ وہ 22 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 اور عاقف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ میچ کی فاتح ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ناکام ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.