Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ، ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ردعمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  :  نو منتخب ایرانی صدر کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہو چکا ہے، معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، فیصلہ کرنے کی طاقت ابھی بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ امریکا دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا نے پچھلے معاہدے کے پاسداری نہیں کی،کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.