Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دباؤ میں نہیں لاسکتی : گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دباؤ میں نہیں لاسکتی، سیاسی مخالفین جتنی مرضی آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

گورنر پنجاب سے پارٹی رکن ندیم افضل چن سمیت پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ چودھری سرور نے اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملا ہے، وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سخت فیصلے کرتے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ دینی چاہیے، ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیات پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے، آج سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے، اپوزیشن کا اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالف کرنا جمہوریت کی نفی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.