Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن عوام دوست بجٹ کو پڑھے بغیر تنقید برائے تنقید کر رہی ہے : عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتنے بہترین اور عوام دوست بجٹ کو پڑھے بغیر ہی تنقید برائے تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز اور سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف فراہم کرنے پر عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ منتخب نمائندوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے، بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی، عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید کرنا رہ گیا ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.