Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر امن ماحول ناگزیر ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکورٹی و ترقیاتی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر امن ماحول کا قیام ناگزیر ہے جسکے لیے تمام سیکورٹی ادارے مسلسل کوشاں ہیں اور انکی قربانیوں سے دیرپا امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔ ملاقات میں اس امر سے بھی اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی عمل اور امن و امان کے قیام میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور عام آدمی کی شراکت داری ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.