Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 2 سرکاری افسروں سمیت 12 زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 4 شہری جاں بحق ہو گئے اور12 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں 2اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد اور اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر زخمیوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے، دھماکا جناح روڈ پر سرینا چوک کے قریب ہوا، دھماکے میں 4 شہری جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں 2اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد اور اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر زخمیوں میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.