Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے، شیخ رشید کی تصدیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تصدیق کی ہے کہ چینی سفیر نونگ رونگ اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے تاہم دھماکے کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

شیخ رشید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ دھماکا دشمن کی سازش ہے۔ ملک میں دہشتگردی کی لہر پلاننگ کے تحت آ رہی ہے، یہ انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔

وزیر داخلہ نے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں دہشتگردی ہو سکتی ہے۔ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کو شکست دے کر ان کو انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدہد کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.