Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوسف گیلانی کی نامزدگی سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی، معرکہ سرکریں گے: فضل الرحمن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کی بطور پی ڈی ایم امیدوار نامزدگی کے اعلان سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ،معرکہ سرکریں گے۔

اسلام آباد میں پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نےمجھےٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.