Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار میں ہزاروں افراد بینڈ باجے لے کر سڑکوں پر نکل آئے، فوجی حکومت کیخلاف احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ینگون : میانمار میں ہزاروں افراد بینڈ باجے لے کر سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔

ینگون شہر میں ہونے والے مظاہرے میں طلبہ، انجینئرز اور سماجی کارکنوں نے حصہ لیا، مظاہرین پرامن اور منظم انداز میں ریلی کو لے کر چلتے رہے۔ لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ لوگ جمہوریت کے حق میں اور فوجی بغاوت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

ملٹری انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور مظاہرین کی ہلاکت کے باوجود عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.