Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس او کے بقایا جا ت بڑھ کر 3کھرب 44ارب ہوگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے حکومتی اور نجی کمپنیوں کے ذمہ بقایاجات بڑھ کر 3 کھرب 44 ارب روپے ہوگئے جس میں سے حکومتی کمپنیوں کے ذمہ 2 کھرب 79 ارب روپے اور نجی کمپنیوں کے ذمہ 65 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔ پی ایس او نے حکومتی پاور اور گیس کمپنیوں سے 2 کھرب 79 ارب روپے لینے ہیں۔ ایک کھرب 33 ارب روپے حکومتی پاور کمپنیوں کے ذمہ واجب لادا ہیں۔ پی ایس او کے حکومتی گیس کمپنی سوئی ناردرن کے ذمہ ایک کھرب 15 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ قومی ائرلائن اور دیگر حکومتی کمپنیوں کے ذمہ 30 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پی ایس او نے 2 نجی کمپنیوں حبکو اور کیپکو سے بالترتیب 53 ارب اور 12 ارب روپے لینے ہیں۔ دستاویز کے مطابق پی ایس او نے مقامی آئل ریفائنریوں کو 18 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ غیر ملکی کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی مد میں 46 ارب روپے لینے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نجی پاور پلانٹس (آئی پی پیز) کو گزشتہ سالوں کے بقایاجات کی مدمیں 4 کھرب 3 ارب روپے کی مرحلہ وار ادائیگیاں کرنی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.