واشنگٹن : دوران پرواز جہاز میں آگ لگ گئی،ٹکڑے ٹوٹ کر آبادی پر گرتے رہے ۔ریاست کو لو راڈو میں امریکی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ لینڈنگ کے قریب تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا۔حادثے کے وقت جہاز میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے ۔ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
مشرق مزید