Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خواجہ سرا خداکی تخلیق ،ان کے بارے میں مثبت سوچیں : رابی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( شوبز ڈیسک)  شوبزکو خیر باد کہنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو تضحیک اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمیں ان کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات عام سننے کو ملتے ہیں، اگروہ جسمانی طور پر عورتوں اور مردوں سے مختلف ہیں تواس میں ان کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے ۔ خدا کی بنائی ہوئی دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں اس معاشرے کا حصہ کیوں تسلیم نہیں کرتے ،ہمیں اپنے روئیے بدلنے ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.