Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پرویز رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور، پنجاب ہاؤس کا افسر ریکارڈ سمیت طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب ہاؤس کے متعلقہ افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل میں پرویز رشید کی ریٹرنگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ وکیل پرویز رشید نے موقف اپنایا کہ ریٹرنگ آفیسر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، پرویز رشید کو پنجاب ہاؤس کی جانب سے واجبات ادا کرنے کیلئے فوٹو کاپی نوٹسز جاری کیے گئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز رشید نے واجبات ادا کرنے کی کوشش کی لیکن واجبات وصول نہیں کیے گئے۔ جس پر جسٹس شاہد وحید نے کہا پرویز رشید نے مقررہ وقت پر رقم جمع کیوں نہیں کرائی۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت یہ رقم کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے، 28 گھنٹے پیسے لے کر پھرتے رہے کسی نے رقم وصول نہیں کی۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ پرویز رشید نے جب پنجاب ہاؤس سے چیک آؤٹ کیا تب ہی یہ رقم جمع کرانی چاہیے تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.