Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز آج شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : لاہور قلندرز کا آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان سپر لیگ 6 کی رونقیں دوبالا، قلندرز، زلمیز کو دھول چٹانے کے بعد اب گلیڈی ایٹرز کے خلاف نبردآزما ہو رہے ہیں، گذشتہ روز پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو قلندرز نے 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، جوئے ڈینلی، محمد فیضان، محمد زید، سہیل اختر (کپتان)، آغا سلمان، ڈیوڈ ویزے، محمد حفیظ، سمت پٹیل، ٹام ابیل، بین ڈنک، ذیشان اشرف، احمد دانیال ، دلبر حسین، حارث روف، معاذ خان، راشد خان، محمد سلمان مرزا اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عثمان خان، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.