Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خیبر پختونخوا میں چینی بحران کا خدشہ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 سے 120 روپے کلو تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور :  خیبرپختونخوا میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی ڈیلروں نے بھی تحفظات کا اظہارکر دیا، صوبائی حکومت نے درآمد کرنے کی تیاری کرلی۔

خیبرپختونخوا میں چینی کے بحران کے خدشات پیدا ہو گئے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں جاری اضافے کو روکا نہ جا سکا، فی کلو قیمت 100 سے 120 روپے ہو گئی۔

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی جب مہنگی ملے تو مہنگائی ہی فروخت ہو گی، سستی فروخت کرنے سے کاروبار میں نقصان ہوگا۔

صوبائی حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور خدشات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کی قیمتوں کو کںٹرول کرنے سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے چینی درامد کی جائے گی۔

چینی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آیا جبکہ مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.