Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مفتی قوی کی حرکتوں پر خاندان کا شدید رد عمل سامنے آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چچا عبدالواحد ندیم نے کہا ہے کہ مفتی قوی نے خاندان کا بہت نقصان کیا۔

ملتان میں مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے، ہمارا خاندان غم میں ہے۔

عبدالواحد ندیم نے کہا کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں۔

ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے بتایا کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی، مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.