Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری میں 4 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی سرحد سے نچلی پرواز کرتے ہوئے شام کے وسطی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی علاقے میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے میزائل برسائے جسے شامی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم کچھ میزائل رہائشی علاقے میں گرے۔

رہائشی علاقے میں میزائل گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.