Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی ،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

لورالائی(این این آئی) پی ڈی ایم کے رہنماءو مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت جمع شدہ اجتماعی استعفوں کے آپشن کو ضرور استعمال کریگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر ریلی اور کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے کی کامیابی سے حکومت کے جانے کے اثار بڑے واضع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بری طرع پھنس رہے ہیں وہ اپنی تلاشی سے اب کسی صورت بھاگ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے کسی پریشر میں آکر لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت ڈر اور خوف کا شکار ہے کہ اگر پی ڈی ایم نے استعفے دیئے تو حکومت کا چلنا ناممکن ہو جائیگا ہم اپنے اہداف کیلئے تحریک کو ہر صورت منزل مقصود تک پہنچا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے ہر سیاسی جماعت کا اپنا نقطہ نظر ہے اسی کے تحت پارٹیوں میں معاملات چلتے ہیں حکومت پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے لیکن حکومت اسمیں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ نیب کی انتقامی کاروائیوں سے کھبی بھی مرعوب نہیں ہونگے بلکہ اسکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سوچ اور قومی بیانئے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پی ڈی ایم کے خلاف حکومت نیب کو استعمال کرکے ہمیں دھمکانے اور ڈرا نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم سب اراکین پارلیمنٹ اور لاکھوں شیر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ چٹان کی طرع کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلیم لیگ ن کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے نائب صدر مریم نواز شریف کو پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی رکن لوٹا نہیں بنا جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازز شریف اپنا علاج مکمل اور ملک میں فاشسٹ حکومت کے خاتمے کے بعد ہی ملک واپس اجائینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے موجودہ حکومت اسی لیئے سر پیر مار آکر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن نہ انھیں آین ار او ملیگا اور نہ ہی اب ان سے مذاکرات ہونگے ملک میں فوری مڈ ترم الیکشن کرائے جائیں جسکی ائین میں بھی کافی گنجائیش موجود ہے اس جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کو غیر ائینی طور پر قوم پر مسلط کیا گیا جنہوں نے ملک کا دیوالیہ کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پیٹرولیم سب کچھ مہنگی کی جارہی ہے تاکہ عوام زندہ درگور ہو جائیں اسی لیئے عمران خان نے خود کہا تھا کہ عوام صبر کریں انھیں سکون قبر میں ہی ملیگا انہوں نے کہا کہ عوام ائین اور جمہوریت دشمن حکومت کا بستر گول کرنے تک چین و آرام سے نہیں رہے گے انہوں نے کہا کہ اناڑی وزیر اعظم نے خود اعتراف کیا کہ ہمیں ڈھائی سال میں حکومت چلانے کی سمجھ ہی نہیں ائی ہمیں حکومت میں نہیں آنا چاہیئے تھا اب اسکے بعد بھی وہ وزارت عظمٰی پر چمٹے ہوئے ہیں قوم عذاب میں مبتلا ہے اس حکومت کے چند روز باقی ہیں ہم ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکتیس جنوری سے پہلے ہٹ جائیں ورنہ فروری کا مہینہ حکومت کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہوسکتا ہے اسلام آباد لانگ مارچ اور استعفے دیکر حکومت کو پوری قوت کے ساتھ نکال دینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.