کوئٹہ(این این آئی)وزےر اعلیٰ بلوچستان مےر جام کمال خان کی ہداےت پر چےف سےکرٹری بلوچستان نے صوبے مےں جےل اصلاحات کے منصوبوںپر عمل درآمد شروع کر دےا ہے۔ اس حوالے سے چےف سےکرٹری بلوچستان کےپٹن(ر) فضےل اصغر نے پارلےمنٹری کمےشن برائے انسانی حقوق پر رابطہ کےا۔ جو کہ بطور ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے اور اس تنظےم مےں جےل اصلاحات کےلئے غےر سرکاری اخراجات خرچ کرنے پر بھی اتفاق کےا ہے ۔صوبے بھر کے جےلوں مےں قےدےوں کے صحت کے مسائل ، ماہر نفسےات کی دستےابی دےنی علماءکی دستےابی ، مہارت کی ترقی کےر ےکٹر بلڈنگ ، صحت مند سرگرمےوں کو فرغ دےنا اور رہائی کے بعد نگہداشت کے حوالے سے حکومت بلوچستان مذکورہ تنظےم کے مابےن مفاہمت نا مے پر جلددستخط کئے جائےں گے۔